پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز سے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

ڈرون کو جاسوسی کی غرض سے آبنائے ہرمز میں سرگرم پایا گیا/فائل فوٹو
ڈرون کو جاسوسی کی غرض سے آبنائے ہرمز میں سرگرم پایا گیا/فائل فوٹو
Updated | Published September, 27 2026 |
تہران(ویب ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی بغیر پائلٹ زیرِ آب گاڑی ریموس(Remus) 600 کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بیان میں کہا کہ امریکی زیرِ آب ڈرون کو ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی کے دوران روکا گیا۔ کارروائی میں انٹیلی جنس صلاحیتوں اور الیکٹرانک وار فیئر کا استعمال کیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو جاسوسی کی غرض سے آبنائے ہرمز میں سرگرم پایا گیا تھا اور اب یہ ایرانی ماہرین کے قبضے میں ہے، جو اس سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایرانی بحریہ نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز ’بلاک‘ ہے اور وہ اس اہم آبی گزرگاہ میں خطرناک سرگرمیوں اور غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف مسلسل اور فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،تمام سوار جان کی بازی ہار گئے

ایرانی حکام کے مطابق ماہرین زیرِ آب گاڑی سے حاصل ہونے والے ڈیٹا اور دیگر معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اس میں موجود معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت ’بلاک‘ ہے اور ایرانی فورسز اہم آبی گزرگاہ میں خطرناک سرگرمیوں اور غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں