امریکی ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ جرمنی کے اسپانگڈاہلیم ایئر بیس کے قریب پیش آیا، ایئر بیس کے ترجمان نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹ نے بروقت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔
ترجمان کے مطابق حادثے میں پائلٹ زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا، پائلٹ کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، متعلقہ ادارے حادثے کی تمام ممکنہ وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ جائے حادثہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب جرمنی میں واقع امریکی ایئربیس سے کچھ دیر قبل 12 ایف 16 لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہوئے تھے۔
حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کی اور پائلٹ کو جائے حادثہ سے نکال کر طبی مرکز منتقل کیا، حادثے میں کسی دوسرے شخص کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا اعلان کردیا
امریکی ایف 16 طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں اور حکام کی جانب سے مزید معلومات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔