نیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک، سینکڑوں سیاح لاپتا

نیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب/فائل فوٹو
نیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب/فائل فوٹو
Updated | Published August, 26 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک)نیپال اور چین کے علاقے تبت کی سرحد پر مٹی اور چٹانیں دریا میں گرنے کے باعث آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور سیکڑوں سیاح لاپتا ہو گئے، دونوں جانب کے حکام نے ہلاکتوں میں اضافے اور بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے

نیپال میں کئی مکانات، سڑکیں اور بجلی کے منصوبے سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب تبت کے حکام نے بتایا ہے کہ سرحدی گزرگاہ پر مٹی کا تودہ گرنے کے بعد 'گیرونگ' کاؤنٹی میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مٹی کا تودہ نیپالی سرحد کی جانب گرا جس نے گیرونگ پورٹ کو متاثر کیا اور سرحدی علاقے میں سڑکوں، مواصلات اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر سے ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روک دی

نیپال کی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق متاثرہ علاقے میں کم از کم 384 سیاح لاپتا ہیں جن میں 105 بھارتی، 93 نیپالی، 12 برطانوی اور 3 امریکی شہری شامل ہیں۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے 'سی سی ٹی وی' کے مطابق حکام نے گیرونگ لینڈ کراسنگ پر کم از کم 574 امدادی کارکنوں کو تعینات کر دیا ہے، ایک امدادی کارکن نے بتایا کہ متاثرہ علاقے تک جانے والے راستوں پر مٹی اور ملبے کی 5 فٹ موٹی تہہ جمع ہے جس کی وجہ سے ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں کم از کم 4 گھنٹے لگ رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.10 ▲ 0.38
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.84 ▲ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 482,882 ▲ 3,676
Gold 22K Per Tola 442,641 ▲ 3,370
Gold 21K Per Tola 422,521 ▲ 3,217
Gold 18K Per Tola 362,161 ▲ 2,757
Silver Per Tola 7,244 ▲ 64
Platinum Per oz (USD) 1,892 ▲ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں