13 سالہ ماں کو عدالت نے 7 ماہ کا بیٹا تحویل میں دے دیا

Bangladesh Court
فائل فوٹو
Updated | Published August, 6 2026 |
ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایک غیر معمولی خاندانی مقدمے میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سات ماہ کے بچے کو عارضی طور پر اس کی 13 سالہ والدہ کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کر دیا۔

مقدمے نے کم عمری کی شادی، بچوں کے حقوق اور سرپرستی سے متعلق قوانین پر ایک بار پھر بحث چھیڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 سالہ لڑکی نے اپنے سات ماہ کے بیٹے کی تحویل حاصل کرنے کیلئے ڈھاکا ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ آفس سے رجوع کیا تھا۔

درخواست پر سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ جج محمد صائم خان نے قرار دیا کہ قانون کے مطابق سات ماہ کا بچہ فی الحال اپنی والدہ کے پاس رہے گا۔

عدالت نے واضح کیا کہ یہ صرف عارضی فیصلہ ہے، بچے کی مستقل سرپرستی سے متعلق حتمی فیصلہ فیملی کورٹ کرے گی، جہاں اس حوالے سے مقدمہ زیر سماعت ہے۔

عدالتی حکم میں نوعمر والدہ کو ہدایت کی گئی کہ مقدمے کے فیصلے تک وہ فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے گریز کریں۔

عدالت نے دونوں فریقین کو بھی ہدایت کی کہ وہ عدالتی کارروائی کے دوران قانون کا مکمل احترام کریں اور کسی ایسے عمل سے اجتناب کریں جو مقدمے پر اثر انداز ہو۔

لیگل ایڈ حکام کے مطابق بچے کے والد نے بھی مستقل سرپرستی کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کی دوستی ٹک ٹاک کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کر لی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لڑکی کی شادی تقریباً 11 سال کی عمر میں ہوئی اور 12 سال کی عمر میں اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں ہنر مند افراد کے لیے ملازمتوں کا بڑا موقع، درخواستیں طلب

لڑکی نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے بعد سسرال میں اسے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گھر سے نکالتے وقت اس کے بیٹے کو بھی اس سے الگ کر دیا گیا۔ اس مقدمے کا حتمی فیصلہ اب فیملی کورٹ میں ہونے والی آئندہ سماعتوں کے بعد سامنے آئے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.80 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.86 ▲ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.04 ▲ 0.32
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▼ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.63 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.15 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,533 ▲ 364
Gold 22K Per Tola 388,238 ▲ 334
Gold 21K Per Tola 370,591 ▲ 318
Gold 18K Per Tola 317,650 ▲ 273
Silver Per Tola 6,090 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 21.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56
Diesel HSD Per Litre 252.73
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں