ٹرمپ کا ایران سے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان، تیل 5 فیصد مہنگا ہوگیا

Trump Iran Ceasefire
فائل فوٹو
Updated | Published July, 8 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور مفاہمتی انتظام ختم ہونے کا اعلان سامنے آنے کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بیان کے فوری بعد سرمایہ کاروں میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی توانائی کی سپلائی پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

ترکیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کرتا۔

نہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے اور ان کے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان موجود مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) بھی ختم ہو چکی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اب برقرار نہیں رہی اور وہ تہران کے ساتھ کسی نئی ڈیل میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے ایران پر فضائی حملے کیے تھے اور ایرانی تیل کی فروخت پر دوبارہ پابندیاں بھی عائد کی تھیں، ان اقدامات کے بعد بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل  کے فیوچر معاہدوں کی قیمت پہلے ہی 2.7 فیصد اضافے کے بعد 72.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی تھی، جبکہ تازہ پیش رفت کے بعد قیمتوں میں مزید تیزی آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی حملوں کا سخت اور تباہ کن جواب دیں گے، ایران

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو نہ صرف تیل بلکہ عالمی مالیاتی اور توانائی کی منڈیوں پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں