ٹرمپ نے ایران پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی

Trump Iran Attack Video
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 8 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بندرگاہ بندر عباس پر ہونے والے حملوں کی ویڈیو جاری کر دی۔

صدر ٹرمپ نے حملوں کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کی، جس میں بندر عباس کے مختلف مقامات پر دھماکوں اور فضائی کارروائیوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں، تاہم ویڈیو کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔

امریکا نے ایران پر یہ تازہ حملے ایسے وقت میں کیے جب بڑی تعداد میں ایرانی شہری سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کیلئے سڑکوں پر موجود تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس، سیریک اور جزیرہ قشم میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ جزیرہ قشم میں کم از کم 6، سیریک میں 7 سے 9 جبکہ بندر عباس میں 10 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی فوج نے ایران میں حالیہ کارروائیوں کے دوران 80 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، یہ حملے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں پر مبینہ حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایران کی تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں

دوسری جانب ایران نے تجارتی جہازوں پر حملوں سے متعلق امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مشکوک قرار دیا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کیے گئے دعوے حقائق پر مبنی نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی توانائی کی منڈی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں