ایران کی مسلم ممالک کا طاقتور اتحاد بنانے کی تجویز

Iran Muslim Bloc Proposal
فائل فوٹو
Updated | Published June, 25 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اتحاد کو فروغ دینے کیلئے ایک طاقتور مسلم اتحاد کے قیام کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا اور امن و استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجویز اسلام آباد کے دورے کے دوران پیش کی گئی، صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے سفارتی کردار، امن کیلئے کوششوں اور خطے میں ثالثی کے مثبت اقدامات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں بے پناہ سیاسی، معاشی اور انسانی صلاحیت موجود ہے، اگر مسلم ممالک ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں تو نہ صرف علاقائی بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ ترقی کے نئے دروازے بھی کھل سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات اب سیاسی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر کو خطے کی تازہ صورتحال اور اہم سفارتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مؤقف پر یقین رکھتا ہے کہ کسی بھی مسلمان ملک کو مشکلات یا مصائب کا سامنا اکیلے نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:رواں سال ایک ہزار عمرہ زائرین شاہی مہمان بنیں گے

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران نے حالیہ حالات میں ثابت قدمی دکھاتے ہوئے اپنے مؤقف کا مؤثر انداز میں دفاع کیا ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک اہم پیغام ہے۔

ملاقات کو خطے میں امن، تعاون اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں