ایران کو جوہری معائنہ کاروں کو رسائی دینے کا وعدہ پورا کرنا ہو گا:روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتحادی عرب ممالک کی سکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated 23 گھنٹے قبل | Published June, 24 2026 | Muhammad Bilal
کویت: (سنو نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کو جلد از جلد جوہری معائنہ کاروں کو رسائی دینی چاہیے۔

 

اتحادی عرب ممالک کے دورے کے دوران اپنے ایک پیغام میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ جوہری معائنہ کاروں کی رسائی ایران کا کیا گیا وعدہ ہے، ایران کو اپنے وعدے کی پاسداری کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات 30 جون سے شروع ہوں گے، مذاکرات ماہرین کی سطح پر مختلف ورکنگ گروپس کے ذریعے ہوں گے،جوہری توانائی اور پابندیوں سمیت مختلف امور پر بات چیت ہو گی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کی تجویز قابل قبول نہیں، بین الاقوامی آبی گزرگاہ کے استعمال پر چارجز کی دنیا بھر میں مخالفت ہو گی، صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتحادی عرب ممالک کی سکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خلیجی ممالک کا دورہ کیا، انہوں نے کویتی امیر سے ملاقات کے دوران اتحادی خلیجی ممالک کی سکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین، جاپان اور شمالی کوریا ایرانی تیل کے بڑے خریدار بن گئے

 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی سکیورٹی ضمانتیں حقیقی ہیں، صرف وعدے نہیں، ایران مذاکرات پر خلیجی اتحادیوں سے مکمل مشاورت جاری رہے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ خلیجی شراکت داروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے آگے بڑھے گی، خلیجی اتحادیوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خلیجی رہنماؤں سے کھل کر اور مثبت بات چیت ہوئی، خلیجی ممالک اور امریکا کے مؤقف میں مضبوط ہم آہنگی موجود ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.67 ▲ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.17 ▼ 0.77
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.87 ▼ 0.76
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.21 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.87 ▲ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں