برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان

Keir Starmer resignation
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published June, 21 2026 |
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ممکنہ استعفے سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم پیر کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حکمران لیبر پارٹی کے اندر وزیراعظم پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پارٹی کے متعدد اراکین پارلیمنٹ کا مؤقف ہے کہ کیئر اسٹارمر کو اپنی سیاسی حکمت عملی اور مستقبل کے حوالے سے واضح ٹائم ٹیبل دینا چاہیے، جبکہ بعض حلقے ان سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق حالیہ دنوں میں اینڈی برنہم کی انتخابی کامیابی اور پارلیمنٹ میں ان کی آمد نے لیبر پارٹی کے اندر طاقت کے توازن پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

برنہم کو پارٹی کے ایک بااثر رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس کے بعد قیادت میں ممکنہ تبدیلیوں کے امکانات پر بھی گفتگو شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوبی سوفٹ کے شریک بانی کلاڈ گیلمو طیارہ حادثے میں ہلاک

دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے استعفے سے متعلق خبروں کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں بے یقینی برقرار ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کیئر اسٹارمر مستعفی ہوتے ہیں تو یہ برطانیہ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-21 USD to PKR 278.33
2026-06-21 EUR to PKR 319.22
2026-06-21 GBP to PKR 368.39
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-21 Silver (XAG) 1 Ounce 18,045.36
2026-06-21 Gold (XAU) 1 Ounce 1,156,526.73
2026-06-21 Platinum (XPT) 1 Ounce 462,995.00
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-21 Petrol (Super) 299.50
2026-06-21 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-21 High-Speed Diesel (HSD) 311.47
ضرور پڑھیں