یونان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

Greece earthquake
فائل فوٹو
Updated | Published June, 20 2026 |
ویب ڈیسک: یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 13 کلومیٹر (8 میل) ریکارڈ کی گئی جو نسبتاً کم گہرائی تصور کی جاتی ہے اور اسی وجہ سے جھٹکے سطح زمین پر زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز یونان کے شہر ریتھیمنو کے جنوب جنوب مغرب میں تقریباً 69 کلومیٹر کے فاصلے پر زیر زمین واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں کے ساتھ ساتھ جزیرے کے کئی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے فوری بعد صورتحال کا جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اور ہنگامی اداروں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے، اب تک کسی بڑے نقصان یا ہنگامی صورتحال کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ماہرین ارضیات کے مطابق اس نوعیت کے زلزلے خطے میں موجود ٹیکٹونک پلیٹس کی حرکت کا نتیجہ ہوتے ہیں، تاہم وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ آفٹر شاک یا بعد کے جھٹکوں سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری طور پر خوف زدہ نہ ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-20 USD to PKR 278.30
2026-06-20 EUR to PKR 319.45
2026-06-20 GBP to PKR 368.31
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-20 Silver (XAG) 1 Ounce 19,101.79
2026-06-20 Gold (XAU) 1 Ounce 1,195,571.57
2026-06-20 Platinum (XPT) 1 Ounce 485,986.18
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-20 Petrol (Super) 373.78
2026-06-20 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-20 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں