برازیل میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ، تمام افراد ہلاک

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فوٹو بشکریہ عالمی میڈیا
Updated | Published June, 14 2026 | Muhammad Bilal
برازیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھے اور اچانک ٹکراؤ کا شکار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ریو ڈی جنیرو کے گنجان فضائی روٹ پر پیش آیا جہاں دو ہیلی کاپٹر غیر متوقع طور پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ ایک ہیلی کاپٹر موقع پر ہی آگ کے شعلوں میں لپٹ گیا جبکہ دوسرا کنٹرول کھو کر زمین کی طرف گرنے لگا۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد گرنے والا ایک ہیلی کاپٹر سیدھا شہر کے ایک الیکٹرک کار پارکنگ ایریا میں آ گرا، جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی متعدد گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پارکنگ میں موجود تقریباً 20 گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں تاہم دونوں ہیلی کاپٹروں میں سوار افراد کو بچایا نہ جا سکا، حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

برازیلی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دونوں ہیلی کاپٹر ایک ہی فضائی راستے پر کیسے آئے اور ٹکراؤ کی اصل وجہ کیا تھی، ابتدائی طور پر تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فضائی ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے،حکام نے کہا ہے کہ مکمل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں