وزیراعلیٰ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Revanth Reddy Plane Incident
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published June, 14 2026 |
حیدرآباد:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی خراب موسم کے باعث ایک ممکنہ فضائی حادثے سے بال بال بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ریونت ریڈی ہفتے کی شام دہلی سے انڈیگو کی پرواز کے ذریعے حیدرآباد واپس آ رہے تھے۔ پرواز معمول کے مطابق جاری تھی، تاہم شمس آباد کے فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی موسم نے اچانک شدت اختیار کر لی۔ علاقے میں شدید بارش، تیز ہوائیں اور خراب موسمی حالات کے باعث لینڈنگ کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹس نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حیدرآباد ایئرپورٹ پر اترنے کی کوشش ترک کر دی اور فضائی حکام سے مشاورت کے بعد طیارے کا رخ بنگلورو کی جانب موڑ دیا گیا۔ اچانک راستہ تبدیل کیے جانے سے پرواز میں موجود بعض مسافروں میں تشویش پیدا ہوئی، تاہم عملے نے صورتحال کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھال لیا۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ ریونت ریڈی رات بنگلورو میں قیام کریں گے اور موسم بہتر ہونے کے بعد حیدرآباد روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ رکن پارلیمنٹ ویم نریندر ریڈی اور سابق ڈی سی سی صدر روہن ریڈی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوجی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

دوسری جانب حیدرآباد اور گردونواح میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر رہی۔ موسمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خراب موسم کا سلسلہ مزید کچھ وقت جاری رہ سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-14 Petrol (Super) 373.78
2026-06-14 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-14 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں