فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 15 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں منہدم
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب تھا، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، شدید جھٹکوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی، ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشات برقرار ہیں۔ امدادی اور ریسکیو ٹیمیوں کی متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغ دیے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:40 بجے کے قریب آیا، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ فلپائن کے ساحلی علاقوں میں تین میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں اور ملائیشیا میں بھی سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے بعض حصوں میں ایک میٹر تک لہروں کا امکان ہے۔