ایران کی مذاکرات سے متعلق نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کرنے کی تصدیق

ایران نے مذاکرات سے متعلق نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کرنے کی باضابطہ تصدیق کردی۔
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published May, 3 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) ایران نے مذاکرات سے متعلق نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کرنے کی باضابطہ تصدیق کردی۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات کا انحصار اس کے رویے پر ہے، پاکستان کی ثالثی اب بھی برقرار ہے۔

ایرانی سفیر نے ایران کی جانب سے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کرنے کہ تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ تہران اپنے مؤقف اور مطالبات میں مکمل واضح ہے،امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ واقعی مسائل کے حل اور مذاکرات میں پیش رفت کا خواہاں ہے تو طرزِ عمل تبدیل کرے۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران کا نیا مذاکراتی منصوبہ، امریکی اور صہیونی جارحانہ جنگ کے خاتمے کے لیے تیار کیا گیا ہے، ایرانی تجاویز گزشتہ دنوں موجودہ عمل کے مرکزی ثالث پاکستان کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

انہوں کہا کہ پاکستانی دوستوں نے ایرانی تجاویز کو امریکی فریق تک بھی پہنچا دیا ہے، ایران کی جانب سے پاکستان کے ذریعے تازہ امن تجویز بھجوائے جانے کی تصدیق متعدد بین الاقوامی ذرائع نے بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستان میں مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا، امریکی اخبار

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری موجودہ سفارتی عمل میں پاکستان ہی بنیادی ثالث ہے، پاکستان جنگ کے خاتمے اور معاملات کے حل کے لیے قابلِ قدر کوششیں کر رہا ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایرانی قیادت پاکستانی برادران کی ان کوششوں کو سراہتی ہے، پاکستان اب بھی ثالثی کے کردار میں موجود ہے، ایران نے کسی بھی سطح پر ثالث کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ثالثی پر بظاہر امریکی فریق کی پوزیشن بھی ایران سے ملتی جلتی ہے، پاکستان کی وساطت سے پیغامات کے تبادلے اور سفارتی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں