ایران پاکستان میں مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا، امریکی اخبار

Iran Pakistan talks
فائل فوٹو
Updated | Published May, 3 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایران نے آئندہ ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔

امریکی اخبار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایران نے ممکنہ طور پر امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی بعض شرائط میں نرمی کا اشارہ بھی دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے پاکستان کو ایک تجویز پیش کی، جبکہ اس نے ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے وقتی طور پر دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ یہ پیش رفت خطے میں امن و استحکام کیلئے مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق معاملات پر بات چیت فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے، تاہم ان حساس موضوعات پر مستقبل میں مذاکرات کا امکان برقرار ہے۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران ان معاملات پر بات چیت کے بدلے امریکا سے پابندیوں میں نرمی کا خواہاں ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر پاکستان میں ہونے والے یہ مذاکرات کامیاب رہے تو خطے میں جاری کشیدگی کم ہو سکتی ہے اور سفارتی تعلقات میں بہتری کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔ پاکستان کا کردار اس حوالے سے ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویزٹ ویزے پر حج کے خواہمشمندوں کیلئے اہم خبر

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال خاصی پیچیدہ رہی ہے، اور ایسے میں مذاکرات کی بحالی کو ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں