مکہ مکرمہ میں بغیر حج پرمٹ کے داخلے پر پابندی عائد
سعودی وزارت داخلہ
18 اپریل تک عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ سمیت دیگر ویزہ ہولڈرز مکہ مکرمہ کو چھوڑ دیں گے/ فائل فوٹو
ریاض (ویب ڈیسک): سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 18 اپریل سے حج ویزہ ہولڈرز کے سوا کسی بھی قسم کے ویزہ ہولڈرز کو مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی اسکے علاوہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو پرمٹ کے بنا آج 13 اپریل سے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 اپریل تک عمرہ ویزہ، وزٹ ویزہ سمیت دیگر ویزہ ہولڈرز مکہ مکرمہ کو چھوڑ دیں اسکے بعد مکہ مکرمہ میں رہائش رکھنا قانوناً جرم ہوگا جس پر بھاری جرمانے سمیت قید کی سزا بھی رکھی گئی ہے۔

18 اپریل کے بعد صرف حج ویزہ ہولڈرز ہی مکہ مکرمہ میں قیام کر سکیں گے اسی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم غیرملکی افراد پر بغیر پرمٹ کے آج 13 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرایوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

وزارت نے ان افراد کو ہدایت کی، جن کے اقامہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ ہیں اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے مکہ یا مشاعرہ مقدسہ میں جاتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ رواں حج سیزن کے لیے مکہ پرمٹ کے اجرا کے لیے ابشر یا مقیم پلیٹ فارم پر درخواست جمع کرائیں، جس کا جائزہ لینے کے بعد ڈیجیٹل پرمٹ جاری کر دیا جائے گا۔

وزارت نے پرمٹ کے لیے یونیفائیڈ پورٹل منصبہ تصریح بھی لانچ کیا ہے، جس کے ذریعے مکہ و مشاعر مقدسہ پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔ حج ویزا ہولڈر کے علاوہ دیگر وزٹ یا دیگر قسم کی عارضی ویزا رکھنے والے کا اس مدت کے بعد مکہ مکرمہ میں قیام غیر قانونی تصور ہو گا۔‘

عمرہ ویزا ہولڈرز کے لیے وزارت کی جانب سے سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل 2026 تک اپنے ملکوں کو روانہ ہو جائیں۔