تفصیلات کے مطابق روٹرڈیم کے ایک علاقے سے کونسلر منتخب ہونے والی پیٹریشیا ریغمن کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی آفیشل امیدوار تصویر کے بارے میں انکشاف ہوا کہ اسے ڈیجیٹل طریقے سے تبدیل کیا گیا، ناقدین کا کہنا ہے کہ اصل شخصیت اور تصویر میں واضح فرق موجود ہے، جس پر سوالات اٹھائے گئے۔
پیٹریشیا ریغمن نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ دراصل انہی کی تصویر ہے، تاہم اس کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے آن لائن ٹول استعمال کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اخبار میں شائع ہونے والی تصویر کم معیار کی تھی، جسے بہتر بنانے کیلئے پکسلز میں اضافہ کیا گیا، موجودہ شکل میں فرق ادویات کے استعمال کی وجہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
دوسری جانب ان کی سیاسی جماعت نے تسلیم کیا کہ تصویر واضح طور پر ڈیجیٹل انداز میں تبدیل کی گئی تھی، جو عوامی اعتماد کیخلاف ہے،جس کے بعد پارٹی قیادت نے پیٹریشیا سے عوامی عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا، تاہم انہوں نے اس سے انکار کر دیا، بالآخر پارٹی نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے انہیں رکنیت سے خارج کر دیا۔