پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈیپازٹ کے طور پر موجود تھی اور اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو منتقل کر دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اس قرض پر 6 فیصد کی شرح سود ادا کر رہا تھا اور یو اے ای گزشتہ سالانہ بنیاد پر اس رقم کو رول اوور کر رہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے اور بعد میں دو ماہ کے لیے رول اوور کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: ایران میں امریکی بلیک باک ہیلی کاپٹر تباہ
موجودہ بین الاقوامی حالات اور عالمی مالی دباؤ کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے مثبت قدم ہے۔
ماہرین اقتصادیات کے مطابق قرض کی بروقت واپسی سے پاکستان کی بین الاقوامی مالی ساکھ مضبوط ہوگی اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔