ایران میں امریکی بلیک باک ہیلی کاپٹر تباہ
ایرانی فورسز نے امریکی بلیک باک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
فائل فوٹو
تہران:(ویب ڈیسک) ایرانی فورسز نے امریکی بلیک باک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایف 35 طیارے کے پائلٹ کی تلاش کے دوران امریکی یو ایچ 60 بلیک باک ہیلی کاپٹر بھی ایرانی فضائی دفاع کے ذریعے مار گرایا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی پائلٹ کو طیارے سے ایجیکٹ کیا اور ایران میں لینڈ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا، امریکی فورسز نے پائلٹ کو واپس اپنی سرحد تک لے جانے کی کوشش کی لیکن ریسکیو مشن کامیاب نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: ایران کا امریکا کے طیارہ بردار جہاز پر بڑا حملہ

ایران کی آئی آر جی سی نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایف 35 طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے جبکہ بلیک باک ہیلی کاپٹر جنوبی سرحد کے قریب کریش کر گیا، مشن کے دوران امریکی ہرکولس اور بلیک باک خوزستان صوبے میں پائلٹ کی تلاش کے لیے آپریشن کررہے تھے۔

اس واقعے کے بعد ایران نے امریکی ریسکیو آپریشن کی ناکامی اور دو امریکی ایئرکرافٹس کی تباہی کی تصدیق کر دی ہے جو امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔