ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق دشمن کیخلاف کارروائیوں کی 91 لہر میں امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے ساتھ ساتھ قیشم جزیرہ کے قریب دشمن کا ایک لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا گیا ہے، ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جہاں مبینہ طور پر دفاعی نظام ناکام رہا اور میزائل بلا رکاوٹ اپنے اہداف تک پہنچے، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکے اور آگ بھڑکنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دوسری جانب اردن کے الازرق فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا بھی دعویٰ کیا گیا، جبکہ بحرین میں ایک بڑے ڈیجیٹل مرکز کو نشانہ بنانے کی بھی رپورٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق مختلف حملوں میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔