عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بنگلہ دیش نے توانائی کے استعمال میں کمی کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔
اسی طرح مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز کو شام 6 بجے بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جس کا مقصد غیر ضروری توانائی کے استعمال کو کم کرنا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
مزیز پڑھیں: پیٹرول پر سبسڈی کیسے حاصل کریں ؟ جانیے
تعلیمی شعبے میں بھی تبدیلیوں پر غور جاری ہے جہاں اسکولوں اور کالجوں میں حاضری کے بجائے آن لائن کلاسز متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ ایندھن کی کھپت کم کی جا سکے۔
حکام کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں جبکہ عوام سے بھی محتاط استعمال کی اپیل ہے۔