امریکی نائب صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان شدید تلخ کلامی
برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کھری کھری سنا دیں۔

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران پر حملے کے بعد تہران میں رجیم چینج کا نیتن یاہو کا دعویٰ جھوٹا نکلا،ایران کے حوالے سے نیتن یاہو کی تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں، حملے کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو جو خواب دکھائے ان میں سے ایک بھی سچ ثابت نہیں ہوا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو راستے سے ہٹانے کے باوجود ایران کی رجیم تبدیل نہیں ہوئی،سپریم لیڈر کی موت کے بعد ایرانی حکومت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کے ساتھ معاہدے کیلئے بھیک مانگ رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب ایران کےصوبےاصفہان میں رہائشی عمارتو ں پرامریکا اوراسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 7 خواتین اور 7 بچوں سمیت مزید 26 شہری جاں بحق ہوگئے۔

ادھر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو ٹوماہاک میزائلوں کی قلت کا سامنا ہے،گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران امریکی فوج نے 850 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے، امریکی حکام مزید ٹوماہاک میزائل حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں