ایران امریکا کے ساتھ معاہدے کیلئے بھیک مانگ رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے۔
فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ری پبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی فوجی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے، ایرانی ڈرونز،نیوی اور فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا، امریکا نے ایران کے ریڈار سسٹم کو مکمل طورپرتباہ کر دیا، ہم نےایران کے 154 جہاز تباہ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب، کویت، قطر اور یو اے ای سمیت 5 ممالک پر حملہ کیا، ایران جنگ سے پریشان ہو کر خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے فضائی حملے کیے گئے، ایران کی اعلیٰ قیادت میں اب کوئی بھی نہیں رہا، نیٹومیں سے کوئی ہمیں ریسکیو کرنے نہیں آیا،اب وہ کہتے ہیں ہم جہاز بھیجنا چاہتے ہیں، ہمیں کسی کی مددکی ضرورت نہیں ہے، تخمینہ لگایا ہے ایران میں اپنامشن مکمل کرنے کیلئے ہمیں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کیساتھ پاکستان کے ذریعے مذاکرات کر رہا ہے: واشنگٹن

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار بہت مختلف اورعجیب ہیں، ایران اب امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتا ہے، ایران معاہدے کیلئے بھیک مانگ رہا ہے، ایران کے حکام بہت ہوشیار ہیں، وہ بہترین مذاکرات کار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہےہم ایران سےمعاہدہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 تیل کے ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دی ہے، ایران کی تیل کے جہاز گزرنے کی اجازت دینا مذاکرات میں ان کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں