ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر داغے جانے والے میزائلوں پر واضح طور پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھا اور اس کے ساتھ حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی، جس میں میزائلوں کے اسرائیل تک پہنچنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
یہ اقدام ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو اجاگر کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا پیغام دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔
ایرانی حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بمباری سے متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہنگامی ٹیموں کی رہنمائی کے مطابق مدد فراہم کریں۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے مختلف شہروں پر بمباری کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلال احمر ایران کے مطابق بمباری کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، ہنگامی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی تصویر وائرل
بین الاقوامی برادری بھی اس واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اس حملے کے اثرات عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کیلئے یہ خصوصی شکریہ انسانی ہمدردی اور خطے میں تعاون کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے۔