آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی تصویر وائرل
Ayatollah Khamenei news
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کی مبینہ شہادت اور آخری لمحات کی تصویر کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں انہیں مطالعہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس تصویر سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی شہادت سے چند لمحے پہلے کی ہے۔

امریکا کے سابق میرین فوجی جیمز ویب نے کہا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیا جانا مسیحیوں کے روزوں کے دوران کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ کو انکے اہل خانہ سمیت قتل کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا اعتراف

امریکی صحافی ٹکر کارلسن کو انٹرویو میں جیمز ویب نے کہا کہ امریکا نے یہ قتل کرکے ایران کی پوری شہری آبادی کو امریکا کے خلاف لڑنے کے لیے متحد کردیا ہے۔