اس فیصلے کا مقصد عازمین کی صحت سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنا اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ترجمان وزارت کے مطابق پاک حج ایپ میں ایک تفصیلی میڈیکل سوالنامہ شامل کیا گیا ہے، جس میں عازمین سے مختلف بیماریوں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔ سوالنامے میں بلڈ پریشر، امراض قلب، شوگر، دمہ، گنٹھیا اور تھائی رائیڈ جیسے مسائل سے متعلق تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہوگا، تمام عازمین جمعہ تک یہ فارم لازمی مکمل کریں۔
مزید برآں پاک حج ایپ میں ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا ہے، جس سے عازمین کو دستاویزات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ حج پروازوں کا مکمل شیڈول بھی ایپ پر جاری کر دیا گیا ہے، تاکہ مسافروں کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا ویزا ہولڈرز کیلئے اہم ریلیف کا اعلان
حکام کے مطابق پاک حج ایپ کو مسلسل اپڈیٹ کیا جا رہا ہے اور مرحلہ وار نئی سہولیات شامل کی جا رہی ہیں، تاکہ عازمین کو بہتر رہنمائی اور سہولت میسر آ سکے۔
اس اقدام سے نہ صرف عازمین کی صحت کا بہتر انداز میں خیال رکھا جا سکے گا بلکہ حج انتظامات کو بھی مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے گا، جس سے سفر حج مزید آسان ہو جائے گا۔