اہل اماراتی طلبہ 30 جون 2026 تک اماراتی سیکشن کے ذریعے دبئی ناؤ ایپ پر درخواست دے سکتے ہیں۔
1.1ارب درہم کے مجموعی بجٹ کے ساتھ یہ پروگرام ہر سال دبئی کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے نمایاں گریجویٹس کو 100 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کرتا ہے۔
یہ اسکالرشپس مستقبل پر مبنی شعبوں میں بیچلر ڈگری کے لیے دی جاتی ہیں جن کا مقصد طلبہ میں حکمت عملی کی مہارتیں اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنا ہے تاکہ وہ دبئی کی طویل مدتی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔
یہ منصوبہ 2024 میں شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے اور یہ دبئی کے معاشی ایجنڈا، سماجی ایجنڈا اور تعلیمی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
یہ پروگرام اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اماراتی طلبہ کو مستقبل کے رہنما اور موجد بنانے کے لیے تیار کرتا ہے تاکہ وہ پائیدار ترقی کو آگے بڑھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاکستان آنے والے تیل بردار جہازوں کو اجازت دے دی
ابتدائی دو سالوں میں تقریباً 70 فیصد اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ دنیا کی ٹاپ 100 جامعات میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، کاروبار، مالیات، طب، قانون اور سماجی علوم جیسے شعبوں میں تعلیم حاصل کی۔
اہلیت کیلئے ضروری ہے کہ اماراتی طالب علم ہوں جنہوں نے 242023-، 2024-2025یا 2025-2026 میں ہائی اسکول مکمل کیا ہو،دبئی فیملی بک رکھتے ہوں، کسی اور اسکالرشپ سے فائدہ نہ اٹھا رہے ہوں، کسی منظور شدہ جامعہ سے مشروط یا غیر مشروط داخلہ حاصل ہو اور بیرون ملک مکمل وقت تعلیم کے لیے تیار ہوں۔
کے ایچ ڈی اے کی چیف ایگزیکٹو برائے ترقی و انسانی وسائل، ڈاکٹر آمنہ المعزمی کے مطابق یہ پروگرام طلبہ کو عالمی تجربہ، قیادت کی مہارتیں اور خصوصی علم فراہم کرتا ہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
| فقہ جعفری | فقہ حنفی | شہر | ||
|---|---|---|---|---|
| افطار | سحر | افطار | سحر | |