سعودی وزارت حج کا عمرہ زائرین کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں مقررہ وقت کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
فائل فوٹو
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے انہیں مقررہ وقت کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عمرہ زائرین 18 اپریل تک اپنی واپسی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی صورت ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد سعودی عرب میں قیام نہ کریں۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ حج سیزن کی تیاریوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ آئندہ آنے والے عازمینِ حج کے لیے انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ عمرہ ویزہ صرف مخصوص مدت کے لیے ہوتا ہے اور اس کی خلاف ورزی سعودی قوانین کی سنگین خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے، عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام زائرین کی بروقت روانگی کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے مکمل تعاون فراہم کریں۔

کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زائرین کو واپسی کے شیڈول سے آگاہ کریں اور کسی بھی تاخیر سے بچنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی وزارتِ حج نے خبردار کیا ہے کہ ویزے کی مدت سے تجاوز کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں قید اور جرمانہ دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔

حکام نے زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کریں اور مقررہ وقت کے اندر اپنی واپسی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے زائرین کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط ان کی سہولت اور نظم و ضبط کے لیے ہیں، لہٰذا ان پر عمل کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ 

سحر و افطار اوقات 23 March 2026, Ramadan
فقہ جعفری فقہ حنفی شہر
افطار سحر افطار سحر
ضرور پڑھیں