الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دی ارتھ کوئیک فیکشن نامی گروپ نے اسرائیلی اسلحہ نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ایلبٹ سسٹمز سے منسلک تنصیب پر حملہ میں کئی عمارتیں تباہ کر دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایلبٹ سسٹمز اسرائیلی فوج کو زمینی اور فضائی ہتھیارفراہم کرنے والی کمپنی ہے، فیکٹری نے اسرائیل کے لیے ڈرون بنانےکا معاہدہ کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دارالحکومت پراگ کے مشرق میں 120 کلومیٹر دور واقع ایلبٹ سسٹمز نامی اس فیکٹری میں لگی آگ نے مزید ایک بلڈنگ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، آگ لگنے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبور کر دیگا، ایرانی سپریم لیڈر
خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسرائیل مخالف گروپ نے آگ لگائی اور اس کی ویڈیو بھی جاری کی، اسرائیل مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کارروائی غزہ میں نسل کشی کے اسرائیلی اقدامات کے جواب میں کی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں نیوکلیئرآبدوزبیس میں داخلےکی کوشش ناکام بنا دی گئی، اسکاٹ لینڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں لے لیا، گرفتار افراد کی عمریں بالترتیب 34 اور 31 سال ہیں تاہم گرفتار خاتون اور مرد کی شہریت ظاہرنہیں کی گئی۔