اس صورتحال کے پیش نظر سری لنکا نے ایندھن کی بچت کیلئے ہر بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت سری لنکا نے ایندھن کی بچت کیلئے قومی ایندھن پاس کے نظام کو لازمی قرار دیا ہے، جس کے تحت ہر شہری مخصوص مقدار میں ایندھن ہی خرید سکے گا، اس اقدام کا مقصد ایندھن کی طلب کو کم کرنا اور بحران کے دوران ضروری وسائل کو برقرار رکھنا ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش میں بھی ایندھن کی بچت کیلئے ملک بھر میں منصوبہ بندی کے تحت بلیک آؤٹ نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کا استعمال محدود کیا جا سکے۔
فلپائن میں بھی توانائی اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جہاں کچھ سرکاری دفاتر میں ہفتے میں ایک دن عملے کیلئے ورک فرام ہوم لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آمد و رفت میں کمی آئے اور ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت دنیا کے کئی ممالک میں روزمرہ زندگی اور صنعتی سرگرمیوں پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا یو اے ای پر حملہ،ایک اور پاکستانی جانبحق
اسی لیے مختلف حکومتیں اور ادارے ایندھن کی بچت کیلئے مختلف حکمت عملی اپنا رہے ہیں تاکہ بحران کے اثرات کم سے کم ہوں اور ملکی معیشت مستحکم رہ سکے۔