ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کی 55ویں لہر کے تحت اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، کارروائی میں مقبوضہ علاقوں کے مرکز تل ابیب اور بن گوریون میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے بتایا گیا کہ فضائی و عسکری ہتھیار بنانے والی کمپنی اسرائیل ائیرو اسپیس انڈسٹریز اورائیریئل ریفیولنگ سپورٹ سینٹرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، ان حملوں میں ہائپرسونک میزائل فتاح، عماد اور قدر کے ساتھ حملہ آور ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی مراکز کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے سالڈ فیول میزائل فتاح، ذوالفقار ، دزفول اور اسمارٹ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ، پروازیں معطل
دوسری جانب عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت دفاع نے ایرانی حملوں میں ایک اور ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے متحدہ عرب امارات پر حملوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد7 ہو گئی،مارے جانے والے افراد میں یواےای کے 2 فوجی بھی شامل ہیں جبکہ حملوں میں اب تک 145 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اب تک ایران کی جانب سے داغے گئے 304 بلیسٹک،15 کروز میزائلوں اور ایک ہزار 627 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کیا جا چکا ہے۔