سندھ بھر میں 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان
فائل فوٹو
March, 16 2026
(ویب ڈیسک): حکومت سندھ نے یومِ پاکستان کے موقع پر23 مارچ 2026 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر، 23 مارچ کو سندھ کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر،خود مختار ادارے ، نیم خود مختار ادارے ، کارپوریشنز اور لوکل کونسلزاس دن بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نوازعیدی اسکیم کیلئے کیسے اپلائی کریں؟
یاد رہے کہ یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، اس دن 1940 میں قراردادِ لاہور منظور کی گئی تھی جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسی تاریخی دن کی یاد میں ملک بھر میں سرکاری تقریبات اور قومی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
سحر و افطار اوقات
16 March 2026, 26th Ramadan
ضرور پڑھیں