علی خامنہ ای شہید کی اہلیہ زندہ ہیں: ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ باغزادہ زندہ ہیں۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ باغزادہ زندہ ہیں۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے منصورہ باغزادہ سے منسوب خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ حملہ کرکے ایران کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اپنے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ شہید ہو گئے ہیں۔

اس کے بعد 2 مارچ کو یہ اطلاع بھی گردش میں آئی تھی کہ اس حملے میں زخمی ہونے والی ان کی اہلیہ منصورہ باغزادہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی ہیں۔

اب ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ باغزادہ امریکی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

ادھر جنگ بندی کیلئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تین شرائط رکھ دیں، پہلی شرط:ایران کےآئینی حقوق تسلیم کیےجائيں ، دوسری جنگ میں ایران کےنقصانات کاہرجانہ اداکیاجائے تیسری عالمی طاقتیں ضمانت دیں آئندہ ایران کےخلاف جارحیت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے بات چیت کے دوران خطےمیں امن کیلئے ایران کے عزم کو ایک مرتبہ پھر دُہرایا ہے۔

دوسری جانب نو منتخب ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ علی خامنہ ای نے اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو بند رہنا چاہیے، میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کر رہا ہے، شہدا کے خون کے بدلے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی رہنماؤں اور عوام کے درمیان ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے دنیا کو دیکھادیا ہم عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں، دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے، ایرانی عوام کا اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا، اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی کرنے میں میرے مدد فرمائے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں کو فوری طور پر بند کر دیا جائے، اگر خطے میں امریکی اڈے بند نہ کئے گئے تو ان پر شدید حملے کئے جائیں گے، ایران ہمسایوں سے دوستی پر یقین رکھتا ہے لیکن وہاں پر موجود امریکی اڈوں پر حملے جاری رہیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ عوام یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے، ہم اپنے شہدا خصوصا مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، ہر ایرانی سمیت تمام شہدا کا بدلہ لیں گے۔

ضرور پڑھیں