آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید
ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ایک کی اہلیہ بھی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئیں۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ایک کی اہلیہ بھی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ گزشتہ روز ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں،شہید سپریم لیڈر کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دار فانی سے رحلت فرما گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر کی پوتی بھی امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئی تھیں، سپریم لیڈر کی پوتی زہرامحمدی کی عمر 14 ماہ تھی۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای، ان کی بیٹی اور نواسہ بھی شہید ہو چکے ہیں، سپریم لیڈر خامنہ ای کی نواسی، داماد اوربہو بھی امریکی حملوں میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کے خاندان پر حملہ، داماد اور بہو شہید

ذہن نشین رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ حملے میں ایرانی وزارتِ دفاع، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر، سپریم لیڈر علی خامنہ‌ای کے کمپاؤنڈ، اور ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

حملوں کے بعد امریکی میڈیا اور اسرائیل کیجانب سے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت 5 سے 10 رہنماؤں کی کمپاؤنڈحملے میں شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبروں کی تردید کی تھی۔

بعدازاں ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، وزیر دفاع اور فوجی سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔ 

ضرور پڑھیں