نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر کا پہلا پیغام، شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان
نو منتخب ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ علی خامنہ ای نے اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) نو منتخب ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ علی خامنہ ای نے اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔

ایران کے نئے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا آڈیو پیغام جاری کر دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو بند رہنا چاہیے، میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کر رہا ہے، شہدا کے خون کے بدلے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی رہنماؤں اور عوام کے درمیان ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے دنیا کو دیکھادیا ہم عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں، دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے، ایرانی عوام کا اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا، اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی کرنے میں میرے مدد فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے تین شرائط رکھ دیں

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں کو فوری طور پر بند کر دیا جائے، اگر خطے میں امریکی اڈے بند نہ کئے گئے تو ان پر شدید حملے کئے جائیں گے، ایران ہمسایوں سے دوستی پر یقین رکھتا ہے لیکن وہاں پر موجود امریکی اڈوں پر حملے جاری رہیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ عوام یکجہتی سے دشمن کو شکست دیں گے، ہم اپنے شہدا خصوصا مناب اسکول کے شہدا کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہیں گے، ہر ایرانی سمیت تمام شہدا کا بدلہ لیں گے۔ 

ضرور پڑھیں