بحرین میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والا بھارتی انجینئر گرفتار
Bahrain intelligence arrest
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): بحرینی انٹیلی جنس نے اسرائیلی موساد کو حساس معلومات دینے کے الزام میں بھارتی ٹیلی کام انجینئر کو گرفتار کر لیا ہے۔

بحرین کے حکام نے ایک بھارتی شہری نتن موہن کو گرفتار کر لیا جو پیشے کے لحاظ سے ٹیلی کمیونی کیشن انجینئر ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اہم مقامات کی حساس جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ملزم نے مختلف مقامات کی تصاویر اور ایسی معلومات شیئر کیں جو غیر ملکی خفیہ اداروں کو تجزیہ کرنے اور ممکنہ اہداف کا تعین کرنے میں مدد دے سکتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا کا پیٹرول کی قیمت میں 73 روپے اضافے کی خبروں پر ردعمل

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے اس گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، تاہم ابھی تک اس معاملے سے متعلق تکنیکی یا تفتیشی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

 

ضرور پڑھیں