ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک آتشزدگی، ٹرینیں بند
Glasgow Central Station fire
فائل فوٹو
گلاسگو:(ویب ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر بند کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق گلاسگو کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب یونین اسٹریٹ پر واقع ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے قریبی چار منزلہ عمارت تک پھیل گئی۔

آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کا ایک حصہ منہدم بھی ہوگیا، جس کے باعث ریسکیو اداروں کو فوری کارروائی کرنا پڑی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر مرکزی ریلوے اسٹیشن کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اتوار کے روز درجنوں ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کردی گئی جبکہ پیر کی صبح بھی اسٹیشن کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئل ریفائنریوں پر حملے کیوں کیے؟ امریکا اسرائیل سے ناراض ہوگیا

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے صورتحال کی تازہ معلومات حاصل کریں اور ممکنہ طور پر متبادل سفری انتظامات کریں کیونکہ اسٹیشن سے گزرنے والی تمام ٹرین سروسز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں