ایران کا اپنے اہداف کے حصول تک لڑائی جاری رکھنے کا اعلان
ایران کی جانب سے اپنے اہداف کے حصول تک جنگ جاری رکھنے اور کسی صورت نہ جھکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فائل فوٹو
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی جانب سے اپنے اہداف کے حصول تک جنگ جاری رکھنے اور کسی صورت نہ جھکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران نے اعلان کیا ہے کہ ایران دشمن کو انجام تک پہنچائے بغیر جنگ بند نہیں کرے گا، ایران اپنے اہداف کے حصول تک لڑائی جاری رکھے گا اور امریکا کو شدید ضرب لگانا اولین ہدف ہے، جنگ کتنے دن جاری رہتی ہے ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہم پہلے بھی 8 سال تک جنگ لڑنے کا تجربہ کرچکے ہیں۔

ایرانی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کیومرس حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کو شرمناک انجام تک پہنچائے بغیر جنگ ختم نہیں کی جائے گی، تہران اپنے مقاصد کے حصول تک فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا، خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی صورت حال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا ، اپنے طے شدہ اہداف کے حصول تک جنگ جاری رکھے گا اور اس حوالے سے امریکا کو گہری ضرب لگانا ایران کا اولین ہدف ہے، جنگ کتنے دن جاری رہتی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ ایران کو طویل جنگ لڑنے کا تجربہ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو جوہری مرکز کو نشانہ بنایا جائیگا، ایران

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس سے قبل بھی آٹھ سال تک جنگ لڑنے کا تجربہ رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر طویل عرصے تک مقابلہ جاری رکھ سکتا ہے۔

کمانڈر کیومرس حیدری کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو امریکا کی وجہ سے بند کیا گیا ہے اور آبنائے ہرمز ایران کی وجہ سے بند نہیں ہے، ایرانی افواج زمین، فضا اور سمندر میں دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں، امریکی فوج کو پہلی بار سخت ترین جنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

ضرور پڑھیں