ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ایک بڑے یادگار پروگرام کے بعد مشہد میں دفن کیا جائے گا، تقریب کی مکمل تفصیلات اور پروگرام کا باضابطہ عہدیداروں کی منظوری کے بعد سامنے آئے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای مشہد میں پیدا ہوئے اور انکے والد امام رضا کے مزار کے احاطے میں مدفون ہوئے، جس کے بعد اب انہیں بھی اپنے آبائی شہر میں دفن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں متعدد پروازیں منسوخ
یاد رہے گزشتہ روز امریکی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوئے تھے، حملے کے وقت وہ اپنے دفتر میں موجود تھے اور مشیروں سے ملاقات کررہے تھے، شہادت کے فوری بعد ایران نے بدلے کا اعلان کیا اور ملک میں 40 روزہ سوگ اور 7 روز سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔
بدقسمتی سے سپریم لیڈر کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کی شہادت کے اگلے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں جس سے ایرانی عوام اور حکومت میں غم کی شدت مزید بڑھ گئی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی موت نے نہ صرف ایران بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید ردعمل اور غم و غصّے کی لہر دوڑا دی ہے۔