ایران کا امریکی صدر کی دھمکیوں پر ردعمل آگیا
ایران کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل آگیا۔
فائل فوٹو
تہران: (سنو نیوز) ایران کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل آگیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت درعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، میزائل اور دفاعی صلاحیتوں پر کوئی قدغن قبول نہیں۔

علی شمخانی کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی پروگرام کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، میزائل صلاحیتیں ناقابلِ پابندی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں بڑھانے کی کوششوں سے متعلق رپورٹ ملی ہے، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں، تصدیق ہونے پر واشنگٹن فوری ردعمل دے گا اور ایران کیلئے نتائج انتہائی سخت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا جوہری پروگرام، ٹرمپ کی سخت نتائج کی دھمکی

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران شاید غلط رویہ اختیار کر رہا ہے، تہران میزائلوں کی تیاری جاری رکھتا ہے تو اسرائیلی حملے کی حمایت کریں گے، تہران اگر معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو یہ زیادہ دانشمندانہ ہو گا، ایران پچھلی بار بھی بڑے حملے سے پہلے معاہدہ کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں دھواں ہو وہاں آگ بھی ہوتی ہے، ایران کی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں مگر نئے مقامات تلاش کیے جا رہے ہیں، حالات دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔