بھارتی میڈیا کی جانب سے آسٹریلیا کے بانڈی بیچ واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
بھارتی ادارہ پرنٹ کے مطابق بانڈی بیچ حملہ آور ساجد اکرم انیس سو اٹھانوے میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا،ساجد اکرم کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقہ تلنگانہ سے ہے، ملزم کے پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بانڈی بیچ واقعے میں مارا جانے والا ساجد اکرم بھارتی نژاد ہے جبکہ زخمی حالت میں پولیس کی زیر حراست بیٹا نوید اکرم پیدائشی آسٹریلوی شہری ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے پرنٹ کے مطابق سڈنی حملے کے فوری بعد ہی بھارتی اور اسرائیلی میڈیا نے نام آتے ہی پاکستان پر الزام تراشی شروع کی اور حقائق کے برعکس مہم چلائی ، آسٹریلوی حکام نے بھارت سے تفصیلات مانگی ہیں، حملہ آور کے پاکستان سے کسی تعلق کا ذکر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی حملہ آور کا پاسپورٹ بھارتی نکلا، تفصیلات سامنے آگئیں
بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی، بانڈی بیچ واقعہ ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے فالس فلیگ بیانیے کو بے نقاب کر گیا۔
پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والی بھارتی مہم خود بھارتی میڈیا کی رپورٹ سے ہی زمین بوس ہو گئی، بانڈی بیچ واقع کے اصل حقائق واضح ہو گئے جبکہ بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی میڈیا کی منظم کوشش ناکام ہو گئی۔