سڈنی حملہ: بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا بے نقاب
سڈنی حملے کے معاملے پر بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، بھارتی خبر رساں ادارہ پرنٹ حقائق منظر عام پر لے آیا۔
فائل فوٹو
نئی دہلی: (سنو نیوز) سڈنی حملے کے معاملے پر بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، بھارتی خبر رساں ادارہ پرنٹ حقائق منظر عام پر لے آیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے آسٹریلیا کے بانڈی بیچ واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

بھارتی ادارہ پرنٹ کے مطابق بانڈی بیچ حملہ آور ساجد اکرم انیس سو اٹھانوے میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا،ساجد اکرم کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقہ تلنگانہ سے ہے، ملزم کے پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بانڈی بیچ واقعے میں مارا جانے والا ساجد اکرم بھارتی نژاد ہے جبکہ زخمی حالت میں پولیس کی زیر حراست بیٹا نوید اکرم پیدائشی آسٹریلوی شہری ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے پرنٹ کے مطابق سڈنی حملے کے فوری بعد ہی بھارتی اور اسرائیلی میڈیا نے نام آتے ہی پاکستان پر الزام تراشی شروع کی اور حقائق کے برعکس مہم چلائی ، آسٹریلوی حکام نے بھارت سے تفصیلات مانگی ہیں، حملہ آور کے پاکستان سے کسی تعلق کا ذکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی حملہ آور کا پاسپورٹ بھارتی نکلا، تفصیلات سامنے آگئیں

بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی، بانڈی بیچ واقعہ ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے فالس فلیگ بیانیے کو بے نقاب کر گیا۔

پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والی بھارتی مہم خود بھارتی میڈیا کی رپورٹ سے ہی زمین بوس ہو گئی، بانڈی بیچ واقع کے اصل حقائق واضح ہو گئے جبکہ بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی میڈیا کی منظم کوشش ناکام ہو گئی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں