سڈنی دہشتگردی واقعہ ، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے
سڈنی دہشتگردی واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔
فائل فوٹو
سڈنی: (سنو نیوز) سڈنی دہشتگردی واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے سڈنی واقعہ پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا، آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کیلئے رابطہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سڈنی دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث ایک دہشتگرد کے دوست نے کہا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے، دہشتگرد نوید کے والد کا تعلق بھارت جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔
یہ بات واضح کرتی ہے کہ سڈنی دہشتگردی حملے میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق بھارت سے ثابت ہو رہا ہے۔

ذہن نشیں رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بانڈی بیچ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوئے تھے جبکہ دوسرا حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا تھا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی فائرنگ: حملہ آور کو قابو کرنیوالا شہری ہیرو بن گیا

آسٹریلوی پولیس نے واضح کیا ہے کہ حملے میں صرف دو ہی افراد ملوث تھے اور کسی تیسرے حملہ آور کی موجودگی کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دو مسلح افراد نے بونڈائی ساحل کے قریب ایک اونچے مقام سے فائرنگ کی تھی، واقعے کے دوران ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ دوسرے حملہ آور کو 43 سالہ مسلم شہری احمد ال احمد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابو میں لیا۔

احمد ال احمد اس دوران دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، انہوں نے نہ صرف مسلح شخص کو دبوچا بلکہ اس سے اسلحہ چھین کر گرفتاری کو ممکن بنایا، جس پر انہیں شہری ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔