سڈنی حملے کے پس پردہ پاکستان دشمن پراپیگنڈا کی کہانی بے نقاب
سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب ہو گئی، پاکستان مخالف پراپیگنڈا مکمل طور پر جھوٹ نکلا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب ہو گئی، پاکستان مخالف پراپیگنڈا مکمل طور پر جھوٹ نکلا۔

بھارتی میڈیا نے سڈنی حملے کے بعد سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم و منظم سازش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ کو سیاسی اور پراپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم سازش نے حقیقی انسانی کہانی کو نظرانداز کیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی ویڈیوز اور من گھڑت ڈیٹا کے ذریعے پاکستان پر الزام سازی بے نقاب ہو گئی، کسی بھی مستند عالمی ذرائع نے پاکستان کے خلاف الزامات کی حمایت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا، سڈنی کے ساحل پر فائرنگ، 12 افراد ہلاک، 17 زخمی

مودی کے گودی میڈیا کی جانب سے منظم جھوٹ اور پراپیگنڈا پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے عالمی سطح پر پھیلایا گیا، پاکستان کو بدنام کرنے کے دوران حقیقی انسانی بہادری اور قربانی کو نظرانداز کر دیا گیا۔

مسلمان ہیرو احمد ال احمد نے دکھایا کہ بہادری اور انسانیت میں مذہب یا نسل کی کوئی حدود نہیں، دہشت گردی کا تعلق کسی قوم یا مذہب سے نہیں، سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور انسانی ہمدردی اہم ہے، دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے، کسی قوم یا نسل سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

سڈنی میں پیش آنے والا واقعہ ایک فرد کا جرم تھا، پوری قوم کو بدنام کرنا نفرت انگیزی ہے، پاکستان کو نشانہ بنانے کا مقصد انتہا پسندی، متاثرین کی مدد اورمسلمانوں کی پرامن شناخت سے توجہ ہٹانا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں