اس اعلان کے بعد ملک بھر میں عوام اور سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ تعطیلات جنوری 2026 میں دو مرحلوں میں دی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں نئے سال کے موقع پر یکم جنوری جمعرات سے 3 جنوری ہفتہ تک تین روزہ تعطیلات ہوں گی، جبکہ اتوار 4 جنوری کو تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو نئے سال کے موقع پر آرام، سفر اور اہلِ خانہ کے ساتھ بہتر وقت گزارنے کا موقع دینے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں شبِ معراج (اسراء و معراج) کے سلسلے میں 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ شبِ معراج کی تعطیل جمعہ 16 جنوری کو ہوگی، لیکن چونکہ جمعہ پہلے ہی سرکاری چھٹی کا دن ہے، اس لیے ہفتہ اور اتوار یعنی 17 اور 18 جنوری کو بھی تعطیل ہوگی۔ حکومت نے اتوار کو متبادل تعطیل کے طور پر شامل کرکے شہریوں کو مسلسل تین دن کا آرام فراہم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کنگ فہد یونیورسٹی کا فل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان
حکومتی بیان میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری امور پیر 19 جنوری سے معمول کے مطابق بحال ہوجائیں گے۔
اس اعلان کے بعد نجی و سرکاری اداروں نے بھی اپنے شیڈولز کو نئی تعطیلات کے مطابق ترتیب دینا شروع کردیا ہے۔