حادثہ ویڈر برن ایئر فیلڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور پائلٹ کی لاش قریبی جھاڑیوں سے برآمد کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں طیارے معمول کی پرواز پر تھے کہ اچانک آپس میں ٹکرانے کے باعث ایک طیارہ قریبی جنگل میں گر گیا اور مکمل طور پر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دوسرا طیارہ بحفاظت ایئر فیلڈ پر اترنے میں کامیاب رہا اور اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔
ایئر ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو (ATSB) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ٹکرانے کے اصل سبب کا تعین کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک 14 زخمی
پولیس نے حادثے کے بعد علاقے میں دو مقامات کو کرائم سین قرار دے کر سیل کر دیا، جس کے بعد شواہد اکٹھا کرنے کا عمل جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے حادثات میں پرواز کے دوران احتیاطی تدابیر اور فضائی رابطہ کاری انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے بعد مزید حفاظتی اقدامات مرتب کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔