یہ واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے ایک اسٹرپ مال کے اندر واقع آئس کریم شاپ میں پیش آیا، جہاں بچے کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔
سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک متعدد افراد گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ زخمی ہونے والے 14 افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے، افسوسناک طور پر 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں، تمام ممکنہ پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فن لینڈ نے اسلام آباد میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا
پولیس اور مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت یا معلومات کی صورت میں فوراً اطلاع دیں تاکہ تحقیقات میں مدد مل سکے۔
یہ واقعہ نہ صرف اسٹاکٹن کے شہریوں کیلئے صدمہ کا باعث ہے بلکہ امریکہ میں بڑھتے ہوئے تشدد اور فائرنگ کے واقعات پر بھی ایک بار پھر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔