ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے کا مؤقف آگیا
ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے معاملہ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کا مؤقف آگیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے معاملہ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کا مؤقف آگیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون علی ضیا نے مسافروں کو ایئرپورٹس پر پروازوں سے آف لوڈ کرنے کے معاملہ پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ عوام بے بنیاد خبروں اور پراپیگنڈے سے پریشان نہ ہوں، مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس سے یومیہ 60 سے 70 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے، بیرون ملک جانےوالے پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، لاہور ایئرپورٹ پر روزانہ 18 سے 20 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ مسافروں سے ایئرپورٹ پر مکمل تعاون کیا جاتا ہے، آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شرح صرف 0.6 فیصد ہے، مطلوبہ دستاویزات نہ رکھنے والے مسافروں کو روکا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے ڈرونز سے نگرانی شروع

ان کا مزید کہنا تھا کہ مکمل دستاویزات رکھنےوالوں کے لئےکوئی روک ٹوک نہیں ہے، بیرون ملک سفر کرنے والے شہری بلاخوف ایئرپورٹ آئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہیں کہ ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو مختلف اعتراضات کی بنا پر آف لوڈ کیا جارہا ہے۔