اس دوران تدریسی اور انتظامی عملے کی چھٹیاں ایک ہفتے بعد 15 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
جاری کردہ 20262025- کے منظور شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق 8 سے 12 دسمبر تک امتحانات ہوں گے جو طلبہ کی تعطیلات کے دوران منعقد کیے جائیں گے جبکہ اسی عرصے میں اساتذہ تیسرے مرحلے کی پیشہ ورانہ تربیت میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ابو ظہبی: قومی دن کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان
تعلیمی سال میں مجموعی طور پر تین سمسٹر شامل ہوں گے، پہلا سمسٹر14 ہفتوں پر مشتمل ہوگا اور اس میں 67 تدریسی دن ہونگے دوسرا سمسٹر 9 ہفتوں اور 47 تدریسی دنوں پر مشتمل ہو گا جبکہ تیسرے سمسٹر میں 13 ہفتے اور 64 تدریسی دن ہونگے جن میں 5 سرکاری تعطیلات بھی شامل ہوں گی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس شیڈول کا مقصد طلبہ و اساتذہ کو امتحانات، تربیت اور تعطیلات کے لیے مناسب وقت فراہم کرنا ہے جبکہ مکمل تعلیمی سال کا تسلسل بھی برقرار رہے گا۔