برطانوی چانسلر رچل ریوز بجٹ 2026 پارلیمنٹ میں پیش کریں گی جس میں تنخواہوں اور مختلف ٹیکسوں میں اضافے کا اعلان متوقع ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ملازمین کی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوگی، 18 سے 20 برس کی عمر کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 10.85 پاؤنڈ ہوگی۔ 16 اور 17 برس کی عمر میں کم از کم 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ تنخواہ ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین جنگ ختم؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک شیک، ڈبہ بند دودھ اور مختلف ڈرنکس پر شوگر ٹیکس نافذ کیا جائے گا جس کے بعد میٹھی مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ 12 ہزار 570 پاؤنڈز تک آمدنی والے شہری پہلے کی طرح ٹیکس سے مستثنی رہیں گے۔ حکومتی فیصلوں نے ملک بھر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے دور میں آمدنی میں اضافہ عوام کے لیے ریلیف لائے گا یا نئے ٹیکس اس فائدے کو کم کر دیں گے۔